WhatsApp Image 2025 04 19 at 15.55.15

محکمہ نیا،سلیبس پرانا؛ بچوں‌کے اغوء اور جنسی تشدد سمیت سنگین جرائم میں‌ملوث ملز م ساتھیوں‌کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں‌معصوم بچوں کوورغلا کراغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے و زخمی کرنے اور ڈکیتی کی وارداتوں‌میں مطلوب ملزم ضیاء الرحمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا.

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر محمد اسلام گجراور ان کی ٹیم ملزم کا عدالت سے ریمانڈجسمانی حاصل کرنے کے بعد برآمدگی مال مسروقہ واسلحہ اورساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ گجر پورہ لے جارہی تھی کہ نامعلوم ملزموں نے اپنے زیرحراست ساتھی ملزم کو چھڑانے کے لیے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی.

ملزم ضیاء الرحمن اپنے ہی ساتھیوں‌کی فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہو گیا،جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم معصوم بچوں کے اغواء زیادتی،رابری جیسی سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب(اشتہاری) تھا.

ڈی ایس پی سی سی ڈی دانش رانجھا کے مطابق ملزم بچوں کے اغواء اور بدفعلی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم 7/8 سالہ معصوم بچوں کو اغواء کر کے کرول جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتااور زخمی کر کے بھاگ جاتا، زیادہ تران بچوں کو اپنا نشانہ بناتا تھا جو گھر سے بھاگے ہوئےہوتےتھے.

پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزم نےتھانہ گجر پورہ لاہور کے علاقے کرول جنگل میں ایک معصوم بچے کو اغواء کرکے بدفعلی کا نشانہ بنایا،بچے کے مزاحمت کرنے پر چہرے پر چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا.

یادرہےکہ سفاک ملزم گجر پورہ کے علاقہ میں اسی ماہ 2 بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا چکا ہے، جن کے مقدمات درج ہیں، ملزم کی بیوی نےبھی سال 2010ء میں بدفعلی کی وجہ سے طلاق لے لی تھی.

ڈی ایس پی سی سی ڈی دانش رانجھا کے مطابق پولیس کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہےجبکہ نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے .

اپنا تبصرہ لکھیں