ننکانہ صاحب: سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروںکی جانب سے غیر ملکی خاتون سکھ یاتری کی گاڑی کو روکنے پر مقامی سکھ شہری آپے سے باہر ہو گیا اور پولیس کو غلیظ گالیاںدیتا رہا،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے.
نوٹ:ویڈیو میںاستمعال کی جانے والی نازیبا زبان کے باعث میوزک ایڈ کر دیا گیاہے.
گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکھ شہری پولیس اہلکاروںپر سیخ پا ہے اور مسلسل پولیس اہلکاروںاور ان کے افسران کو غلیظ گالیاںدے رہا ہے،اور روکی گئی گاڑی کو موقع سے روانہ کر رہا ہے.سکھ شہری پولیس اہلکاروںکو حساس ادارے کی دھمکی دے کر ان کے خلاف کارروائی کرانے کا بھی کہہ رہا ہے.
موقع پر موجود باریش سیکورٹی انچارج اے ایس آئی سکھ شہری کو مسلسل پرسکون کرنے کی کوشش میںلگا رہا جبکہ باقی اہلکار خاموشی سے سکھ شہری کی گالیاںسنتے رہے.
زرائع کے مطابق غیرملکی سکھ خاتون جس گاڑی پر سوار تھی، اس کے 16ای چالان زیرالتواء ہونے اور ادائیگی نہیںکرنے کی وجہ سے پولیس کو مذکورہ گاڑی روکنے کی وائرلیسکال دی گئی تھی، جس کے بعد اہلکاروں نے گاڑی روک لی.
تاہم موقع پر آنے والے مبینہ غیرملکی سکھ خاتون کے مقامی میزبان نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا ہے.
پولیس اہلکاروںکی جانب سے وائرلیس پر مذکورہ واقعہ کی اطلاع بھی دے دی گئی .