ملتان:انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار نے اوور سپیڈ کنٹرول کرکے عوام الناس کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے زیادہ گاڑی چلانے والوں کیخلاف جرمانے کیساتھ مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے تھے۔
اسی سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور حمیداللہ خان نیازی کے حکم پر ملتان کی حدود میں بیٹ نمبر 22 ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نےسپیڈ چیکنگ کی.اس چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے ا رہی تھی، جس پر ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان سکنہ دیر کالونی پشاور کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔
بیٹ کمانڈر محمدحسن بھٹی کے مطابق شاہراؤں کو محفوظ بنانے،حادثات کو اور اوور سپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے اس طرح کی کاروائیاں بلا امتیازجاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔