اسلام آباد:ممبر پاکستان بار کونسل چوہدری محمداحسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب ہوئے، محمد احسن بھون جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرینگے۔
پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں ممبر کو منتخب کرنے کے لئےرائے شماری کی گئی . رائے شماری کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی،جن میںسے چار ممبران نے ان کی مخالفت کی، ایک ممبر نے رائے نہیں دی۔
یاد رہے کہ پاکستان بار سے ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے ججز تعیناتی تنازعہ پر رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
محمداحسن بھون ممبر کئی مرتبہ ممبر پاکستان بارکونسل منتخب ہونے کے ساتھ سابق صدر سپریم کورٹ بار اور وکلاء کے عاصمہ جہانگیرگروپ کے سرکردہ رہنماہیں.انہیں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران جج لاہور ہائیکورٹبھی نامزد کیا گیا،تاہم عدالتی فیصلہ کے تناظر میںان سمیت متعدد ججز کو فارغ کر دیاگیاتھا.