ملتان:پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں کی طرح ملتان میں بھی صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا.ملتان پریس کلب میں ایم یو جےکا بھوک ہڑتالی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔
ملتان یونین آف جرنلسٹس (ایم یو جے) کے صدر ملک شہادت حسین نے کہا ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں ہیں،تاہم حکومت کی جانب سےصحافیوں سےمشاورت کے بغیر کوئی ترمیم قبول نہیں ہے.
ایم یو جے کے جنرل سیکرٹری مظہرخان نے کہا کہ صحافیوںکا گلاگھونٹنے والی کوئی ترمیم قابل قبول نہیںہے،مطالبات تسلیم نہیںہونے کی صورت میںاسلام آباد کی جانب بڑھیں گے.
اس موقع پر دیگر مظاہرین رؤف مان،ممتازنیازی،صالحہ ملک نے کہاکہ اس طرح پیکا کا نفاذ آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملہ ہے۔اس لئے پیکا جیسا کالا قانون قبول نہیں ہے۔
اس کے علاوہ مظاہرین نےاحتجاج کرتے ہوئےنعرے بھی لگائے۔