433101 6989310 updates 1

گھر سے 8 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، خاتون اور تین سالہ بچی کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا

نمائندگان:مٹیاری شاہ پور میں ایک گھرسے 8 سالہ بچے کی لاش ملی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے جسم پرتشدد کے نشانات موجود ہیں اور بچےکوقتل کرکےلاش چھپائی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ موت سے متعلق حقائق کا پوسٹ مارٹم کے بعد پتاچلےگا تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ورثا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچے کو نشہ دیکرزیادتی کے بعد قتل کیا گیا، قاتل محلے کا رہائشی ہے جس کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کیا ہے۔
crime 2 2
دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں خاتون اور اس کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں زیر حراست خاتون کا شوہر اور پڑوسی مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے، ملزمان کےساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے۔

پولیس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کروایا، ملزم نے قتل سے پہلے خاتون کے ساتھ زيادتی بھی کی ، پھر بتایا کہ اس کے شوہر کے کہنے پر وہ اسے قتل کررہا ہے، خاتون نے اس کے بعد مزاحمت نہیں کی اور کہا مجھے مار دو ، زندہ نہیں رہنا چاہتی۔

پڑوسی ملزم نے بتایا تھا کہ ملزم شوہر نے دوسری شادی کے لیے بیوی کو قتل کروایا جب کہ قاتل نے جوئے میں ہاری رقم کا قرض اتارنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے میں قتل کیا، وارادت کے دوران شناخت چھپانے کے لیے مقتولہ کی تین سالہ بیٹی کو بھی قتل کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں