climate change 1

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کونسل کو وسعت اور محکمہ کو مزید اختیارات، فنڈز دینےکا فیصلہ

لاہور: پنجاب ماحولیاتی تحفظ (ترمیم) ایکٹ 2026 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ماحولیاتی تحفظ کےلیےمحکمہ ماحولیاتی تحفظ کومزید اختیارات دینےکافیصلہ کیاگیاہے.
punjab govt
ترمیمی ایکٹ کے تحت پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم کی جائیں گی،بل کے تحت حکومت پنجاب کا مؤثر فیصلوں کے لئےماحولیاتی تحفظ کونسل میں ممبران کےاضافےکا فیصلہ کیا گیاہے.

سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری ایگریکلچر، سیکرٹری جنگلات کونسل کےنئےممبر ہوں گے،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، 2 ممبران اسمبلی کونسل کے نئےممبر ہوں گے،چیمبر آف کامرس اور ماحولیاتی تحفظ کے 5 ماہرین نئے کونسل ممبر ہوں گے،چیف منسٹر اورچیف منسٹر کا منتخب کردہ شخص کونسل چیئرپرسن کا عہدہ برقرار ہے۔

وزیر ماحولیاتی تحفظ بطور کونسل کے وائس چیئرپرسن کا عہدہ برقرار رکھا گیا،ایکٹ کے تحت ای پی اے افسران کو وردیاں دینے کی تجویز منظور کی گئی.ای پی اے افسران کی گاڑیوں پر سبز بتیاں لگائی جائیں گی،ای پی اے افسران کاروائی میں پولیس کی امداد بھی لے سکیں گے.

محکمہ ماحولیاتی تحفظ عالمی اداروں سےبھی انفارمیشن و تجاویزحکومت کی اجازت سے لےسکےگا،محکمہ ماحولیاتی تحفظ عالمی سیمینارز میں بھی شرکت کر سکیں گے.

بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں