markhor

وادی کیلاش میں مارخور کا کامیاب شکار،رواں‌برس تیسرا مارخور شکار کیا گیا

چترال:وادی کیلاش کے رمبور میں نان ایکسپورٹیبل مارخور کا کامیاب شکار کیا گیاہے۔

چترال کےگول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈی ایف او رضوان اللہ یوسفزئی کی نگرانی میں رواں سال کا تیسرا اور کیلاش وادی میں پہلا نان ایکسپورٹیبل شکار کیا گیا، جس کی سینگوں کی لمبائی 42 انچ ہے۔

امریکی شکاری جیمز واکر کرافورڈ نے 10 سالہ مارخور کا شکار کیا، جس میں مقامی وائلڈ لائف حکام اور کمیونٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

رمبور ویلی کے باشندوں نے مقامی روایات کے مطابق شکاری، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور کمیونٹی نمائندوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اس موقع پر خصوصی جشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں