399254 4043607 updates

بیٹی پر شرمناک تشدد کے ملزم کو 25 سال قید سزا کا حکم

کراچی: ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے اور دھمکیاں دینے پر مزید 7 سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی۔

پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق سال 2020ء میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، بیٹی نے ماں کو واقعہ بتایا لیکن ماں نے کوئی کارروائی نہیں‌کی اور خاموشی اختیار کر لی۔

ملزم نے شہہ پانے پر متعدد بار اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اس کے باپ کا ہے تو اس نے اس وقت اپنے شوہر کو مارا۔

پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران وارث نامی شخص کو سب واقعہ بتایا، لیکن اس کے باوجود وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر بھی رضا مند ہوگیا۔

شادی کے بعد متاثرہ خاتون نے شوہر وارث کے ساتھ جا کر اپنےباپ کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کروایا اور عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے خلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں