397114 3065889 updates

یکم رمضان کو بنک اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب جاری

اسلام آباد:وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق یکم رمضان کو اگر کسی کے بھی بنک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی تو زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق بچت اکاؤنٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

بینکوں کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ زکوٰۃ کی مد میں کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔

زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980ء کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں