Pnjb Poilce 1 1

کاروکاری:خاتون کی والدہ سمیت زندگی کے تحفظ کی دہائی

رحیم یارخان:کاروکاری کا الزام ، شوہر، سسر ، ماموں اور کزن خاتون کو قتل کرنا چاہتے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ، متاثرہ خاتون کی حکومت پنجاب اور ڈی پی او رحیم یارخان سے تحفظ فراہم کرنے اور کاروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

بستی نواب خان موضع گلور مسئو خان کی رہائشی شکیلہ بی بی نے اپنی والدہ حسینہ خاتون کے ہمراہ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 25 فروری کو میرے شوہر منیر ، سسر صادق ، ماموں محمد حسین اور کزن ارشاد خان جو کہ پولیس ملازم ہے نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ تمہارے کامران نامی شخص کے ناجائز تعلقات ہیں اور تم اس سے فون پر باتیں کرتی ہو لہذا بلوچ قبیلے کی روایت کے مطابق تم کالی ہو اور ہم تمہیں قتل کردیں گے.

خاتون کےمطابق مذکورہ افراد نے میرے بازو اور ٹانگیں باندھ دیں اور کمرے میں بند کردیا کہ ہم رات کے اندھیرے میں قتل کردیں گے تاکہ کسی کو پتا نہ چل سکے. اسی دوران کسی نے میرے بھائی اقبال احمد کو اطلاع کردی کہ تمہاری بہن کو سسرال قتل کردیں گے جس پر میرا بھائی میری والدہ حسینہ خاتون اور والد خدا بخش نے آکر منت سماجت کرکے وہاں سے نکالا اور ہم رحیم یارخان بھاگ آئے ہیں.

شکیلہ بی بی نے حکومت پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان رضوان عمر گوندل سے درخواست ہے کہ مجھے، میری والدہ، والد اور بھائی کو ان سے جان کا خطرہ ہے، اس لئےہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے سسرال والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں