404530 6798171 updates

گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دینے کی لائف انشورنس سکیم منظور

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے لائف انشورنس سکیم کی منظوری دے دی۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس سکیم متعارف کرانےکی منظوری دی ہے، جس پر سالانہ 4.5 ارب روپےلاگت آنے کی توقع ہے۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گھرکے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائےگی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ 60 سال سےکم عمر گھرکے سربراہ کےلواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیئےجائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں‌کسی صوبے کی جانب سے عوام کے لئے یہ سب سے بڑا فلاحی منصوبہ ہے. جس سے سرکاری ملازمین کے علاوہ عام افراد کےتحفظ اور بقاء کے لئے یہ پہلا منصوبہ قرار دے دیا گیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں