938870 15287464

لاہور ہائیکورٹ: 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 98 سینئر سول ججز کے تقرروتبادلوں کا حکم

لاہور:عدالت عالیہ نے فیملی ڈویژن، کریمنل ڈویژن اور سول ڈویژنز کے سینیئر سول ججوں کے تقرر و تبادلے کئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ چودری محمد انوار الحق اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی ناصر حسین کا آپسی تبادلہ کیا گیا ہے۔
Untitled 2026 01 20T183506.600
سینیئر سول ججز میں ملتان سے محمد علی قذافی کو قصور، احسان صابر کو گجرانوالہ، محمد اسماعیل کو حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

محمد سلیم شیخ اور محمد سلطان ٹیپو چوہدری کو لودھراں اور حافظ آباد سے محمد افضل کو ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

محمد امین شہزاد، شفقت عباس، جام فیض محمد کو ڈی جی خان، محمد مظہر، وقار حسین، محمد نوید کو لیہ، فیض احمد رانجھا، محمد جاوید اقبال، وقار احمد کو مظفرگڑھ، حسنین عباس کاظمی، محمد اسماعیل تسلیم اختر، عبدالقدیر بٹ کو خانیوال، شبانہ حمید مغل، قاضی وقار رحمت، محمد ساجد خان کو راجن پور، محمد نوید اختر، صفت اللہ کو لودھراں، محمد عاطف بن سعید، الیاس رضا ناصر کو بہاولنگر، رانا محمد الیاس، ابرار علی، عمر فاروق وڑائچ کو بہاولپور، منظر حیات، محمد اویس کو رحیم یار خان، سید ناصر عباس، حسن طارق کو وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔

تبدیل ہونے والے سینئر سول ججز کو 14 مئی تک نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ، سینئر سول جج وہاڑی کا اضافی چارج سینئر سول جج کریمنل ڈویژن کو سونپ دیا گیا ۔

دوسری جانب چکوال، چنیوٹ، خوشاب، لودھراں، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کے سینئر سول جج فیملی ڈویژن کا اضافی چارج کریمنل ڈویژن کے سینئر سول ججز کوتفویض کیا گیا ۔

خیال رہے مذکورہ سینئر سول ججز اضافی چارج آئندہ احکامات تک سنبھالیں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں