397889 4739020 updates

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور: ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز 26 نومبر 2016ء کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج نامزد ہوئے تھے،اور ایک سال بعد مستقل جج بن گئے تھے۔فاضل جج لاہور ہائیکورٹ‌کی سنیارٹی لسٹ میں‌19 ویں نمبر پر تھے.

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 8 ستمبر 2033ء کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے ریٹائر ہوناتھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔WhatsApp Image 2025 03 06 at 03.22.07فاضل جج نے صدر مملکت کے نام لکھے گئے استعفیٰ‌میں‌لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے اس عرصہ میں‌ذمہ داریاں‌ انجام دیں،تاہم اب زاتی مشکلات کی بناء پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے ہیں‌.اس لئے ان کا استعفیٰ‌جلد از جلد منظور کیا جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں