ملتان:پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے ججز کو نئے مقامات پر 11 مئی تک چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ملتان سے محمد آصف نواز کو جہلم، نازیہ علی اور عابدہ ظفر کو لاہور، سیف اللہ بابر کو بہاولپور تبدیل کیا گیا ہے۔ بہاولپور سے رانا شفیق الرحمن، جہلم سے شگفتہ صابر، لاہور سے گلزیم اسلم، گوجرانولہ سے محمد نوید اشرف کو ملتان تبدیل کیا گیا ہے۔
دیگر تبدیل کئے ججز میں بہاولپور سے ذوالفقار علی، محمد اظہر، حمیرا نواز خان، مظفرگڑھ سے صاحب گل خان بلوچ، ڈی جی خان سے کلیم اللہ، میلسی سے مزمل حسین، راجن پور سے محمد اسلم، یزمان سے عابد حسین، جام پور سے محمد اشرف اور علی پور سے محمد شعیب شامل ہیں.
جنوبی پنجاب میں دیگر علاقوں سے تبدیل ہو کر آنے والے ججز میں اشفاق احمد، عدنان بختیار، ندیم احمد، نبیل حسین کو بہاولپور، عبدالستار کو بورے والا، غلام مرتضی ورک کو مظفرگڑھ، شوکت علی کو چشتیاں، محمد نعیم، علیم ضیاء، مدیحہ ذوالفقار کو راجن پور، صداقت علی خان کو میلسی، عمران رضا جعفری کو لیاقت پور، احمد ندیم خان، محمد حسین کو ڈی جی خان، محمد اسد کو یزمان، ظہیر احمد کو راجن پور، اسد عمران اور محمد سہیل انجم کو میاں چنوں تعینات کیا گیا ہے۔
