dog bite 1

لاہور: 2 ہفتوں‌میں‌ایک ہزار کتے گولی سے تلف، لاہور ہائی کورٹ کامہم روکنے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ لاہور نےلاہور ڈویژن میں کتا مار مہم روکنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں پنجاب حکومت، کمشنرلاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہورسمیت دیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے لاہور ڈویژن میں کتوں کو غیر قانونی طریقہ سے تلف کیا جا رہا ہے، جبکہ اس سے قبل آوارہ کتوں کو ویکسین کے ذریعے تلف کرنے کی پالیسی مرتب کی گئی تھی، لیکن اسکے باوجود انتظامیہ پالیسی پرعملدرآمد کی بجائے گولی مار کر کتوں کو تلف کر رہی ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق دو ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد کتوں کو گولی ماری کر تلف کیا گیا۔درخواست میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی لاہور ڈویژن میں کتا مار مہم روکنے کا حکم دیتے ہوئےعدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں