ایبٹ آباد: بے نظیر شہید ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی لاش ٹھنڈیانی سے مل گئی۔
پولیس کے مطابق بے نظیر شہید ہسپتال کی مبینہ مغوی لیڈی ڈاکٹروردہ اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔
لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش پانچ روز بعد ٹھنڈیانی کے علاقہ بنوٹہ سے ملی۔
لیڈی ڈاکٹر دوست کے ساتھ ہسپتال سے گاڑی میں گئی تھی، ڈاکٹر وردہ کے دوست کے ساتھ جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر نے دوست کے پاس تقریبا67تولے سونے کے زیورات سال 2023ء سے رکھے ہوئےتھے، ڈاکٹر وردہ اپنے زیورات دوست سے واپس لینے گئی تھی۔