justice muhammad ejaz swati

جوڈیشل کمیشن: جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سینیئر ترین جج جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے تین ناموں پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے مستقل چیف جسٹس تقرری کی منظوری دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ بھیج کر آگاہ کردیا۔ مراسلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اتفاق رائے سے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی اس وقت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ‌فرائض سرانجام دے رہےہیں.

جسٹس اعجاز سواتی 6 جون 1963ء کو کوئٹہ میں‌پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی کوئٹہ سے ہی حاصل کی.

جسٹس اعجاز سواتی کو 30 اگست 2013ء کو ایڈیشنل جج بلوچستان ہائیکورٹ‌نامزد کیا گیا اور 2 ستمبر 2015ء کو مستقل جج تعینات کیا گیا.

بلوچستان ہائیکورٹ‌میں‌سینیئر ترین جج ہونے کی بناء‌پر انہیں‌14 فروری 2025ء کو قائم مقام چیف جسٹس نامزد کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں