WhatsApp Image 2026 05 21 at 20.59.32

پاکستان میں سالانہ 93 ہزار سے زیادہ بچوں کا ٹی بی کے مرض کا شکار ہونے کا انکشاف

ویب نیوز:پاکستان میں ہر سال 93 ہزار سے زیادہ بچوں کے ٹی بی کے مرض کا شکار ہونے کا انکشاف ہواہے.
Untitled 94
بچوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے عالمی ادارہ صحت، وفاقی وزارت صحت اور میڈیسن سان فرنئیرز نے اشتراک کرلیا ،جان لیوا مرض کی تشخیص و علاج کے ساتھ حفاظفی اقدامات کو فروغ دیا جائے گا ۔

پاکستانی بچوں میں ٹی بی کی رپورٹ تین اداروں کی پارٹنرشپ کے لئے منعقد راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سامنے آئی.

اندازے کے مطابق پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6لاکھ 69ہزار تک پہنچ گئی جن مین 14 فیصد بچے شامل ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطِابق پاکستان ٹی بی کی بیماری سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک ہے۔

کانفرنس میں ٹی بی کے خلاف ردِعمل کو بچپن میں بہتر بنانے کی تجاویز تیار کی گئیں،عالمی ادارہ صحت نے مرض سے بچاؤکی سائنسی ہدایات کو قومی پالیسیوں میں شامل کرنے پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں