427682 827952 updates 1

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور سلیکشن بورڈ تبدیل، سینیئر ججز شامل نہیں‌

اسلام آباد:ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور سلیکشن بورڈ کو تبدیل کردیا گیا.

رجسٹرار ہائیکورٹ نےچیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 4 رکنی نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Untitled 2026 02 13T213714.986
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں‌7 ویں‌نمبر پرجسٹس خادم حسین سومرو کی جگہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں‌سنیارٹی لسٹ میں 9 ویں نمبر پر موجود جسٹس محمد آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں سنیارٹی لسٹ میں‌پانچویں نمبر پر جسٹس ارباب محمد طاہر اور 8 ویں‌نمبر پر موجود جسٹس اعظم خان شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے افسران کا سلیکشن بورڈ بھی تبدیل کرتے ہوئے جسٹس خادم سومرو کو بورڈ سے الگ کردیا گیا ہے، جسٹس اعظم خان اور 10 ویں‌نمبر پر جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل نیا سلیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

سنیارٹی لسٹ میں‌دوسرے نمبر پر جسٹس محسن اختر کیانی، تیسرے نمبر پر جسٹس بابر ستار، چوتھے نمبر پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، چھٹے نمبر پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں.

سلیکشن بورڈ ہائیکورٹ کے گریڈ 16 اور اُس سے اوپر کے افسران کی ریکروٹمنٹ اور ترقیاں دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں