Islmbd Hi Cort 2 1

سپریم کورٹ میں 5 ججز کی جانب سے دائر پٹیشن کی اسلام آبار نے بھی حمایت کردی

اسلام آباد: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے دیگرہائیکورٹس سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ‌میں‌تبادلہ کےخلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں‌پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر سمیت ایگزیکٹو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ کو پٹیشن پر سماعت کے بعد ٹرانسفر ہونے والے ججز کو واپس اصل ہائیکورٹس میں‌بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آبادبار کے صدر نعیم گجر اور سیکرٹری بار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے، عدلیہ کی آزادی، اختیارات کی تقسیم اور آئینی بالادستی کو تھریٹس کابھی بتایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں