سرگودھا میں بااثرافراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا، 12سال کا لڑکا غلام رسول کل سے لاپتہ تھا.
تفصیلات کے مطابق بچے کو ہوش آنے پر اس کے رونے کی آوازیں سن کر قریب کھیت میں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی.
پولیس کےمطابق بچے کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا، ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی تاہم ابتدائی چھاپے میں تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی.
پولیس کے مطابق چند روزقبل بچےسےزیادتی کی گئی، شکایت پرملزموں نے بچے کو زندہ مٹی میں دفن کر دیا، لواحقین کی طرف سے درخواست پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
