WhatsApp Image 2025 02 19 at 06.43.41

الیکٹرک بسوں کاافتتاح؛کل سےطلبہ،بزرگ،معذورمفت سفرکریں‌گے

لاہور:ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے، ہم نے کچھ نہیں مانگا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہتےہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں،اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے، میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے۔وام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں آچکی ہیں، جوکل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے۔
الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم 20 سے 35 روپے تک رکھا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 17 ہزار مسافروں کوروزانہ کی سطح پر سہولت میسر آئے گی،طلبہ اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بس کا مفت کارڈ ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی،
باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا، گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 35 روپے تک ہوگا ۔
جو تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے اور 27 بسیں کل سے سڑکوں پر موجود ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں