لاہور:اینٹی ریپ عدالت نے بیوی سے غیر فطری زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا.
عدالت نے ملزم محمد فاروق کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی، جبکہ جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے.
ایڈیشنل سیشن جج لاہور ظفریاب چدھڑ نے فیصلہ سنایا.
ملزم پر بیوی کے ساتھ زبردستی غیر فطری اور بے جا زیادتی کے الزام میں کاہنہ پولیس نے 3 مارچ 2025ء کو مقدمہ درج کیا تھا.
فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نیز عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید سزا بھی بھگتنی ہو گی.
فیصلے کے مطابق ملزم کو 3 لاکھ روپے معاوضہ بھی بیوی کو ادا کرنے کی بھی سزا دی گئی ہے.نیز عدم ادائیگی ہرجانہ پر
مقدمہ میںاستغاثہ کی جانب سے پراسکیوٹر رضوان محمود نے دلائل دئیے.
