Untitled 2026 02 28T232135.688

بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کو سزائے موت، 3 لاکھ روپےجرمانے کا حکم

لاہور:سیشن کورٹ نے بیوی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر شوہر محمد اعظم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کے ساتھ 3 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
429584 8286333 updates
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجرم نے اپنی اہلیہ شبنم بی بی کا چھری کے وار سے گلا کاٹ دیا تھا.

تھانہ کاہنہ پولیس نے 2025 میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے کیس کا ٹرائل مکمل کیا اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ جاری کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں