435782 1308984 updates

جائیداد کے تنازع پر شوہر قتل، مقدمہ درج، دوسری بیوی سمیت 2 افراد گرفتار

علی پور: موضع خنانی میں مبینہ طور پر دوسری بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔
430052 5592631 updates
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیت پور کی حدود میں پیش آیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی سوتیلی ماں نے جائیداد کے حصول کی خاطر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے والد کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں