مظفرگڑھ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ میں نائب صدر روزینہ یقین راؤ ایڈوکیٹ کو صدر بنادیا گیا۔
پنجاب بار کونسل نے منتخب صدر عبدالقیوم خان دستی کی وفات کے بعد نائب صدر روزینہ یقین راؤ کا بطور صدر نوٹیفیکشن جاری کردیا.
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26ءمیں روزینہ یقین راؤ ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہوئی تھیں، جبکہ گزشتہ دنوںصدر مظفرگڑھ بار ایسوسی ایشن عبدالقیوم دستی علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
جس کے بعد معاملہ نوٹس میںآنے پر پنجاب بار کونسل کے چیئرمین زبیح اللہ ناگرہ، ممبران مظہر محمود بھٹی اور فاروق ڈوگر نے معاملہ سماعت کرنے کے بعد روزینہ یقین راؤ کو بطور صدر منتخب کرنےا ور چارج دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں.
خیال رہے کہ روزینہ یقین راؤ رواں برس نائب صدر منتخب ہونے کے بعد آئندہ مدت 2026-27ء کے لئے صدارت کے عہدے پر امیدوار ہیںاور اپنی انتخابی مہم بھی چلائے ہوئے تھیں.
روزینہ یقین راؤ ایڈوکیٹ جنوبی پنجاب کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز میں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

