sifc 3

پاکستان میں‌کاروبار ی سرمایہ کاری کے لئے کمپنیوں‌ کی رجسٹریشن میں‌ تاریخی اضافہ

کراچی:سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت دی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں تاریخی اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق پاکستان میں‌نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیےایک معاون اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں‌جاری ہیں،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےجنوری 2025ء میں 3,442 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم کرلیاہے۔

یہ ریکارڈ پچھلے سال کی ماہانہ اوسط سے 39 فیصد زیادہ ہےجو کہ خوش آئندقرار دیاگیا ہے.

ریکار ڈ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں 652 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ٹریڈنگ سیکٹرمیں 463،سروسزمیں 411،اوررئیل اسٹیٹ وکنسٹرکشن میں 311 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں،اس طرح سیاحت، ٹرانسپورٹ، فوڈ اینڈبیوریجز، ہیلتھ کیئر، اور دیگرشعبوں میں بھی بتدریج نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی رجسٹریشنزمیں اضافہ، پاکستان کے بڑھتےہوئے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کےبڑھتے اعتماد کا واضح اشارہ ہے،ایس آئی ایف سی کی معاونت سےایس ای سی پی کا یہ تاریخی سنگ میل کاروبار دوست ماحول ،ڈیجیٹل تبدیلی اور آسان رجسٹریشن کے عمل کی فراہمی کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں