929336 66345000

جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 5 ارب روپےسے زائد کی گرانٹ کا اعلان

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان بچوں کی صحت کی سہولیات کیلئے گرانٹ کےمعاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز فراہم کرے گی.
Untitled 2026 01 13T221112.086
جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جائیکا 2.91 ارب جاپانی ین یعنی تقریباً 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گی۔مذکورہ رقم پاکستانی 5 ارب 21 کروڑ28 لاکھ 40 ہزار روپے بنتی ہے.

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبے کے تحت چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کو طبی سہولیات کے لحاظ سے اپگریڈ کیا جائے گا، آئی سی ایچ ملتان ریجن کا سب سے بڑا چائلڈ ٹریژری کیئر ہسپتال ہے اس میں سہولیات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایکسچینج آف نوٹس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کئے، جاپان کی طرف پاکستان میں تعینات سفیر اکا ماتسو شوئچی نے ہوئے دستخط کیے۔
Untitled 2026 01 13T221500.098
سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اور عوام کی قیمتی معاونت کو سراہتے ہیں، منصوبے کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان مزید بامعنی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر اکا ماتسو شوئچی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے، دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں