gold4

ایک ماہ میں‌سونے کی قیمت میں سوا لاکھ اضافہ، پہلی بار پونے 6 لاکھ روپے تولہ

کراچی:مقامی مارکیٹ میں صرف 29 دن میں فی تولہ قیمت میں 118000 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپےسے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے،ماہرین کے مطابق ایک سال میں ہونے والا اضافہ صرف ایک ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا،جو سونے کی تاریخ کا غیر معمولی رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔
gold price 1
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی،جہاں 29 دن کے دوران فی اونس سونا 1163 ڈالرمہنگا ہوا،عالمی تاریخ میں پہلی بار فی اونس سونےکی قیمت ساڑھے پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار پونے 6 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا۔سونے اورچاندی کی قیمت عالمی وملکی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچی، مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 21200 روپے کےریکارڈ اضافے سے 572862 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

دس گرام سونے کےبھاؤ 18175 روپے کے ریکارڈ اضافے سے491136 روپےکی بلند ترین سطح پرجا پہنچے، چاندی کی فی تولہ قیمت 264 روپے بڑھکر 12175 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک دن میں212 ڈالرمہنگا ہوکر 5505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ دنیا کے بڑے سنٹرل بینکس تیزی سے اپنے ڈالرذخائر کو سونے میں منتقل کر رہے ہیں، جس کے باعث سونےکی عالمی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں