ساہیوال:قصبہ نورشاہ کے نواحی علاقے اراضی یعقوب شاہ میں مبینہ طورپرشادی سے انکار کرنےپر لڑکی نے لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا.
پولیس تھانہ نورشاہ کے مطابق قانون کے طالب علم محمد اکرم نے مقدمہ درج کرایاکہ اس کا بھائی عثمان پولٹری فارم پر ملازمت کرتا تھا، جو کام سے فارغ ہو کروہیںبنےاپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ سمیرا نامی لڑکی 30 بور پستول لے کر آ گئی اور سیدھا کمرے میںجاکرعثمان کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.مقدمہ کے مطابق قریب کھڑے دیگرملازم بابرعلی اور وہاںپر آئے بھائی خضر نے اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ پستول لہراتےاوردھمکیاں دیتے ہوئےفرار ہوگئی.
مقدمہ میںوجہ عنادیہ بتائی گئی ہے کہ ملزمہ مقتول سے شادی کرناچاہتی تھی اور مقتول کے انکارکرنے پر اسے گولی مارکرقتل کردیاہے.
پولیس نے لاش ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کرکے دیگر قانونی کارروائی شرع کردی ہے.