436561 4758328 updates 1

خیبر میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب، مقدمہ درج

پشاور: خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔ْ
402827 9719794 updates
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق خیبرپولیس نے 18 جون کو موصول ہونے والی اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں مبینہ طور پر غیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

سی سی پی نے بتایا کہ فرانسیسی خاتون نے پاکستانی شہری سےشادی کی تھی اور 2014 ءسے باڑہ میں مقیم تھں، خاتون کو مبینہ طور پر شوہر کی جانب سےبدسلوکی کا سامنا تھا، جبکہ انہیں گھر سے باہرجانےکی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

سی سی پی او کے مطابق فرانسیسی خاتون کی عمر 54 سال ہے جسے 4 بچوں کے ہمراہ تحویل میں لےکرپشاور منتقل کردیاگیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے.

بازیاب ہونے والی خاتون نے واپس فرانس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر پولیس نے فارن آفس کی وساطت سے فرانسیسی سفارت خانےکو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مزید برآں واقعےسے متعلق متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں