LHC 2

لاہور ہائیکورٹ‌کے 4 نامزد ایڈیشنل ججز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں‌گے

لاہور:جوڈیشل کمیشن کی جانب سے لاہورہائیکورٹ‌میں نامزد کئے گئے 4 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی صدر پاکستان سے توثیق کے بعد وفاقی وزات قانون نے نامزدگی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.WhatsApp Image 2025 03 04 at 09.03.31 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ‌اینڈ سیشن ججز راجہ غضنفر علی خان ، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان کو ایڈیشنل جج لاہور ہائیکو‌رٹ نامزد کیا گیا ہے.

وفاقی وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد فاضل نامزد ججز کی تقریب حلف بردار ی کا اعلان بھی کر دیا گیاہے.

WhatsApp Image 2025 03 04 at 09.02.29اس سلسلے میں‌آج لاہور ہائیکورٹ‌کے کامن روم میں‌ 11 بجے دن منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌ عالیہ نیلم فاضل نامزد ججز سے ان کے عہدے کا حلف لیں‌گی.

تقریب میں پرنسپل سیٹ لاہور پر تعینات فاضل ججز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں