WhatsApp Image 2025 02 23 at 02.29.21 1

سکیٹنگ کرتے راستہ بھولنےوالے غیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

مانسہرہ:سیاحتی مقام سری پائے میں سکیٹنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والے دو غیر ملکی سیاحوں کو رات گئے 10 گھنٹوں کی طویل سرچ آپریشن کے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔

شوگراں میں موجود دوغیرملکی سیاح جو سیاحتی مقام سری پائے پرموجود 4 فٹ سے زائد برف پرسکیئنگ سے لطف اندوز ہو رہے تھے، مکھڑا پائے کی طرف نکل جانے کے بعد راستہ بھٹک گئے تھے۔

سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کی اطلاع پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے مقامی پولیس اور ٹوارزم پولیس کے ہمراہ رات گئے ویران اورخطرناک راستوں پر سری پائے کے سرچ آپریشن کے بعد کوہ مکھڑا کے دامن کے بیس میں موجود دونوں غیر ملکیوں کو صبح سات بجے ریسکیو کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں