گجرات+ کبیروالہ: نواحی علاقہ میانہ چک ڈنگہ گجرات میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کے تنازعہ میں مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا۔ملزموں کی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہو گئی اور ملزم بآسانی فرار ہو گئے.
پولیس کےمطابق واقعہ ڈنگہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پرانی دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ کردی، اور گاڑی سوار افراد اور ان کے گارڈز کو باہر نکلنے یا جوابی فائرنگ کرنے تک کا موقع بھی نہیں مل سکا ہے.فائرنگ کے نتیجے میں زاہد ناظم، مبشر، ضمیر، جاوید اقبال، رخسار علی اور نامعلوم ڈرائیور جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سےفرار ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے واقعےکا نوٹس لے کر ڈی پی اوگجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزموںکی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.
دریں اثناءکبیروالہ کے علاقہ قتال پور میںپرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ 2 افراد زخمی ہو گئے.
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ دانش ولد غلام عباس اور 17 آصف ولد خیرات علی شامل ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی سراۓ سدھو منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے.