فیصل آباد: تھانہ ترکھانی میںتعینات خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ سے تنگ آ کر خود کشی کر لی.
پولیس تھانہ ترکھانی کے مطابق واقعہ کا علم ہونے پر سب انسپکٹر محمد وقاص کی مدعیت میںخاتون سمیت 4 ملزموں کے خٌاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے.
تھانہ ترکھانی میںدرج مقدمہ کے مطابق اطلاع ملی کے علاقہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے، موقع پر پہنچے تو متوفیہ کانسٹیبل مسرت اقبال تھی.
متوفیہ کے موبائل فون، اہلخانہ کے بیانات اور موقع کے شواہد سے علم ہوا کہ متوفیہ کو ملزم لیاقت علی، محمد عمران، نازیہ بی بی اور محمد نوید کی جانب بلیک میلنگ کا سامنا تھا، جو عرصہ سے اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز جو ملزموںنے آپس میںشیئر کر رکھی تھیں کی وجہ سے بلیک میل کر رہے تھے، جس سےتنگ آ کر اس نے خودکشی کی ہے.
پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ملزموںکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.