951575 58937912

لیبیا کشتی حادثے میں باپ بیٹے کو فی کس 22 سال قید،28 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

گوجرانوالہ:عدالت نے لیبیا کشتی حادثہ کیس کے ملزموں کو سزا سنا دی۔
434019 9297233 updates
فیصلہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے سنایا، ملزمان کو22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایف آئی آر نمبر 201/23 مورخہ 20-06-2023، زیر دفعات 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 اور 6 PSMA 2018 کا فیصلہ سپیشل جج سینٹرل 2 گوجرانوالہ کی عدالت نے سنایا۔

ملزمان محمد اسلم اور محمد ندیم نے شہری سے اس کے دو بیٹوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 62 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم دونوں نوجوان لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں جاں بحق ہوگئے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو مجموعی طور پر 22 سال قیدِ سخت اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

کشتی حادثہ جون 2023 میں پیش آیا تھا جس کے بعد ورثا نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری 2023 کو تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

دوسری جانب انسانی سمگلروں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں