WhatsApp Image 2025 02 20 at 00.33.03 1

طلاق یافتہ ماں‌سے ملنے کی ضد،مبینہ طورپروالدنے بچے کی ٹانگ کاٹ دی

جھنگ:نواحٰی علاقہ میں‌وقوع پذیرہونے والے دردناک واقعہ میں‌طلاق یافتہ ماں سے ملنے کی ضد پر باپ نے مبینہ طورپر 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی۔

پولیس کےمطابق یہ واقعہ ضلع جھنگ کے علاقے موضع رتہ کلاں میں پیش آیا ہے، جہاں باپ نے مبینہ طورپراپنے بیٹے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی ہے۔بچے کی جانب سے اپنی والدہ سے ملاقات کرنے کے لئے مسلسل ضد کی جارہی تھی،جبکہ والداپنی اہلیہ کو کچھ عرصہ قبل طلاق دے چکاتھااور بچے کو والدہ سے ملنے نہیں دے رہاتھا.
WhatsApp Image 2025 02 20 at 00.29.33
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچےکو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،اور ملزم کوبھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 12 سالہ خرم شہزاد نے اپنی طلاق یافتہ والدہ سے ملنے کیلئے باپ سے ضد کی تھی۔جس پر والد نے طیش میں‌آکر بچے کی ٹانگ پر کلہاڑی سے وار کیا،جس کی وجہ سے بچے کی دائیں‌ٹانگ گھٹنے کے نیچےسے کٹ کر علیحدہ ہوگئی.

اپنا تبصرہ لکھیں