399980 6256262 updates

فیک نیوز: پنجاب حکومت کا فوری سپیشل ویب پورٹل بنانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے فیک نیوزکے خلاف فوری سپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بر وقت درست خبر سے آگاہ کریں گے،فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہو سکے گی ۔

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے چئیرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے.

اس کے ساتھ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیےسپیشل فنڈز کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور انٹرنل سیکیورٹی ونگ کے لیے فنڈز کے قیام کے لئے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ‌پنجاب نے جنگی صورتحال کے دوران فیک نیوز کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام تک درست ترین معلومات پہنچانے کےلئے بروقت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں