اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی منظوری دی گئی۔
آئینی بینچ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع، جوڈیشل کمیشن نے رولز کی منظوری بھی دے دی، واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بینچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل دسمبر 2024ء میں جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دی تھی۔
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلئے نامزد ججز میں تبدیلی کردی، جسٹس آغا فیصل کی جگہ جسٹس عدنان اقبال اور جسٹس ثنا اکرم کی جگہ جسٹس جعفر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری د ی گئی ہے۔