Untitled 2025 05 27T225355.718

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کی طالبات کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش

ملتان: ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کے زیراہتمام بی ایس کے طلبا کے سالانہ پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا.
Untitled 2025 05 27T230018.382
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں بی ایس4سالہ پروگرام کی طالبات نے اپنے بنائے ہوئے پراجیکٹس کی نمائش کی.

جس کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کیا،فوکل پرسن ڈاکٹر ملیکہ رانی نےبریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ،یہ پراجیکٹس طلباء کی ڈگری مکمل کرنے کے لئے لازمی ہیں جو کہ وہ اپنے آخری آٹھویں سمسٹر میں خود بناتے ہیں.
Untitled 2025 05 27T230120.262
ان کا کہنا تھا کہ بی ایس فزکس کی طالبات کے سالانہ پروجیکٹس ایک شاندار شوکیس ہے جو جدت، تخلیق، اور نئے سائنسی رجحانات کی دریافت کا ذریعہ ہیں.

پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہ ایسے پروجیکٹس بناکر مارکیٹ کرنے چاہیں، جس سے طلباء کو روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی زر مبادلہ میں بھی اضافہ ہوسکے، انہوں نے طالبات کی انٹرپرنورئیل سوچ اور ٹیکنیکل مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پراجیکٹس کو عام لوگوں کے لئے قابل استعمال بنائیں.Untitled 2025 05 27T230458.202

مہمانوں نے پراجیکٹس کا معائنہ بھی کیا اور طالبات کی کاکردگی کو سراہا۔
Untitled 2025 05 27T230508.643

اپنا تبصرہ لکھیں