Untitled 2026 01 20T200734.023

پنجاب تعلیمی بورڈز میں فیل طلبا کے لیے امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیئے گئے

لاہور: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل طلبا کے لیے امتحانی مواقع 4 سے بڑھا کر 6 کر دیئے گئے۔
WhatsApp Image 2026 04 22 at 09.16.18
اب طلبا 4 سال میں 6 بار امتحان دے سکیں گے۔ نئی پالیسی کا اطلاق سالانہ امتحان 2024ء سے ہوگا۔

پنجاب کے تمام بورڈ میں فیل ہونے والے طلبا کے امتحانی مواقع میں اضافہ کردیا گیا، طلبا کو امتحان دینے کے مواقع بڑھا کر 6 کردیئے گئے۔ فیل ہونے والے طلبا کو4سال کے عرصے میں 6 مرتبہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

فیصلے کا اطلاق میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور او لیول، اے لیول سمیت تمام گروپس پر ہوگا۔

اضافی مواقع لینے والے طلبا کو موجودہ نصاب کے تحت ہی امتحان دینا ہوگا، پاس ہونے کے بعد اضافی مضامین کے امتحان دینے والوں پر بھی پالیسی لاگو ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں