court order 1

صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں‌ہفتہ، اتوار کی تعطیلات کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری

ملتان:صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں میں‌توانائی کی بچت کے لئے دئیے گئے شیڈول کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے دوران ججز کا ڈیوٹی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے.

صوبہ بھر کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی جانب سے یہ روسٹر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈیوٹی ججز فوری نوعیت کے امور سرانجام دیں‌گے.
Lahore high court1
دوسری جانب توانائی کی بچت کے لئے دوران تعطیلات فوری امور کی انجام دہی کے لئے ملتان میں‌بھی ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد ارشد انجم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اور 14 مارچ کو ملتان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عالم شیر، فیاض حسین اور عمران رشید فرائض سرانجام دیں‌گے.

جوڈیشل مجسٹریٹس نوشین عمیر، غلام اصغر رضوی، سدرہ بانو، سدرہ گل، محمد اظہر جاوید، سعدیہ اسلم، حسن دلبر، سیف مظفر، مرزا نعیم بیگ، عابد بشیر اور محمد عاطف فوجداری اور سول معاملات کے لئے فرائض سر انجام دیں گے۔

فاضل ججز درخواست ضمانت، حکم امتناعی سمیت دیگر فوری نوعیت کے معاملات دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں