980215 16727604

کار سرکار میں مداخلت: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید سزا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرئیر ہٹانے اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
414418 6265538 updates
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10،10 سال قید کے ساتھ جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے کیس میں سٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا اور سٹیٹ کونسل عاطف محمود کی جانب سے گواہان پر جرح کی گئی، پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیا گیا تھا جب کہ مقدمہ میں ان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے مختلف دفعات میں 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق تین مختلف انفرادی دفعات کے تحت ملزمان کی سزا 13 سال بنتی ہے تاہم دفعہ 182 کے فائدے کے باعث ملزموں کی تمام سزائیں‌اکٹھی شروع ہونے کے باعث 10 سال قید کی سزا کاٹیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں