WhatsApp Image 2026 10 29 at 08.38.02

پاکستان: 6 برس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے 41 ہزار کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں سال 2021 سے 2026 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 41 ہزار 428 کیسز رپورٹ ہوئے، وزارت انسانی حقوق نے اعدادوشمار سینیٹ میں پیش کر دیئے۔
Senate
وزارت انسانی حقوق کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سب سے زیادہ 14 ہزار 498 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ سندھ میں 10 ہزار 705 کیسز سامنے آئے۔

اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 9 ہزار 919، بلوچستان میں 3 ہزار 680 جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ صرف سال 2025 کے دوران ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 8 ہزار 758 کیسز رپورٹ ہوئے۔
WhatsApp Image 2026 10 29 at 08.41.58
دوسری جانب قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے تحریری جواب کے مطابق 15 اکتوبر 2026 تک شکایات اور ازخود نوٹس کے مجموعی طور پر ایک ہزار 406 کیسز درج کیے گئے، جن میں ایک ہزار 116 شکایات جبکہ ازخود نوٹس کی 290 کارروائیاں شامل ہیں۔

کمیشن کے مطابق ایک ہزار 28 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ 373 کیسز زیر تفتیش اور 5 کیسز سماعت کے مرحلے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں