972115 67864590

زہنی دباؤ؛ ڈاکو بھائی نے فائرنگ کر کے 2 نوجوان بہنوں کو قتل کر دیا

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحیم عرف ڈاکو نے 25 سالہ ثوبیہ اور 20 سالہ حرا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
974689 34966269
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہنوں کی جانب سے طعنے دینے پر ملزم مشتعل ہوگیا اور فائرنگ کردی، جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے پانچ خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے والد کا پانچ روز قبل انتقال ہوا تھا۔ گزشتہ روز اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جو بعد ازاں انتقال کرگیا، جبکہ گزشتہ رات ملزم نے اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے دی تھی۔ واقعے کی صبح ملزم کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ وہ ماضی میں متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں