رحیم یار خان: ڈی ایس پی سپیشل برانچ رحیم یار خان سیف اللہ کورائی نے اپنے گھر میںسرکاری اسلحہ سے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی.
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموںاور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.
ڈی ایس پی کے گن مینعرفان نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ ڈی ایس پی سیف اللہ کورائی نے خود کو سرکاری اسلحہ سے کنپٹی پر گولی مار لی ہے، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈی ایس پی گھر میں صوفہ پر موجود تھے اور سرکاری گن ان کی گود میںموجود تھی، جبکہ کنپٹی میںگولی کانشان تھا اور صوفے پر خون جمع تھا.
ڈی ایس پی نے ٹانگ پر ٹانگ بھی رکھی ہوئی تھی اور منہ پر ماسک بھی لگایا ہوا تھا.
سوشل میڈیا پر ان کے قریبی افراد کی جانب سے گھریلو پریشانی او ر ملازمتی دباؤ کی پوسٹس بھی کی ہیں، جبکہ قتل کی جانب بھی اشارہ کیا ہے.
پولیس کے مطابق واقعہ کی ہرطرح سے تحقیقات کرتے ہوئے تمام پہلوؤںکا جائزہ لیا جائے گا اور حقائق سامنے لائے جائیںگے.
ڈی ایس پی سیف اللہ کورائی کی طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کل بروز ہفتہ 10 مئی کو ڈیرہ شمس اقبال آباد رحیم یار خان میںصبح 9بجے نمازجنازہ ادا کیا جائے گا.