لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 3 نامزد ایڈیشنل ججز لاہور ہائیکورٹ کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں.
اس سلسلے میںجاری نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل جج نامزد کئے گئے ڈسٹرکٹاینڈسیشن ججز میںسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ راجہ غضنفر علی خان ، سپیشل جج سنٹرل ون لاہور تنویر احمد شیخ اور ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج گجرات طارق محمود باجوہ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے.
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹنے سپیشل جج نارکوٹکس راولپنڈی امجد اقبال رانجھا کو گریڈ 22 میںرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے.
قبل ازیںرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کو ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کر دیا گیاہے.’