ویب نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر 50 لاکھ ہرجانے کی رقم گلوکار علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے ہرجانے کی رقم علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ہرجانے کی آدھی نقد رقم میشا شفیع کو عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کی۔
عدالت کی جانب سے ہرجانے کی باقی آدھی رقم کی شورٹی عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٰیاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کو ہتک عزت قرار دیتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھس. جس پر ڈسٹرکٹ عدالت نے علی ظفر کا دعویٰ درست قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا.
