کراچی: سندھ حکومت نے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس، ایکس رے سہولت اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روزانہ 150 سے 200 افراد ڈی پورٹ ہو کر آتے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹیز کی باقاعدہ طبی جانچ نہیں ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے افراد کی ذیادہ تر تعداد کراچی اور اس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر اترتی ہے.
